دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ سے قبل ایک اور دھچکا لگا ہے ۔ شاہین شاہ آفریدی کے بعد وسیم جونیئر بھی ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز تربیتی سیشن کے دوران وسیم جونیئر کی کمر میں تکلیف ہوئی تھی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی رپورٹ کا جائزہ لے کر انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں وسیم جونیئر کی جگہ حسن علی کو شامل کرلیا گیا ہے۔