دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب ،پنجاب میں ہائی الرٹ 

06:44 PM, 26 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ  ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ اگلے 48 گھنٹے کے دوران دریائے سندھ میں کالا باغ ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے  کہ میانوالی، بھکر، ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ  ، راجن پور اور رحیم یار خان کے اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے۔  ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں سے آنے والے سیلاب کے باعث دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر سیلاب آ سکتا ہے۔ 

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کوہ سلیمان،سالٹ رینج سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے،جس سے سیلاب کا خطرہ ہے۔تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل رکھیں۔ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ 

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے اور بروقت رسپاننڈ کیا جائے۔ممکنہ سیلابی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں