اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال پر اسلام آباد میں سفراءکی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ہم نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے سلسلے میں امداد کیلئے ڈونرز، دوست ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے رابطہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم سفیروں اور ہائی کمشنرز سے ملاقات کروں گا تاکہ انہیں چیلنج کی نوعیت اور مدد کی ضرورت سے آگاہ کروں۔
We have reached out to donors, friendly countries & international financial institutions for assistance to respond to the scale of flood calamity. I will be meeting Islamabad-based ambassadors & high commissioners tomorrow to apprise them of nature of challenge & need for help.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 25, 2022
دوسری جانب وزیراعظم آفس کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر 3 گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔
وزیراعظم ہاو¿س کے مطابق سفراءکانفرنس میں سفیروں کو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ حکومت انہیں ریسکیو اور امدادی آپریشن سے تفصیلی طور پر آگاہ کرے گی۔