کابل : طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر جہاں دھماکا ہوا وہاں کی سکیورٹی کی ذمہ داری امریکی افواج کی ہے۔
انھوں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی امارت عوام کی سکیورٹی پر خاص توجہ دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکے میں 4 امریکی فوجیوں سمیت 40 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔