ٹک ٹاک کا ویڈیو دورانیہ 5 منٹ تک بڑھانے کا فیصلہ

09:08 PM, 26 Aug, 2021

کلور سٹی، ٹک ٹاکر کے لئے خوشخبری، معروف ایپ نے بہت جلد اپنے صارفین کے لیے ویڈیو کا دورانیہ بڑھانے جا رہا ہے۔ 

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک صارفین کی ویڈیوز کے دورانیے کو بڑھانے کے لیے اس پر تجربات کر رہا ہے۔ 

خیال رہے کہ شارٹ ویڈیو کے اس پلیٹ فارم نے ویڈیو کا دورانیہ گزشتہ برس دسمبر میں بڑھا کر 2 سے 3 منٹ تک کر دیا تھا۔ تاہم اب سوشل میڈیا کے ذریعے کمپنی کے میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نورا نے اس دورانیے کو مزید بڑھانے کا اشارہ دیا ہے۔

ایسے میں کچھ صارفین کے پاس پانچ منٹ تک کے دورانیے کی ویڈیو کو بھی اپ لوڈ کرنے کا آپشن آ رہا ہے تاہم بتایا جا رہا ہے کہ یہ ابھی تجربات کے مراحل میں ہے جبکہ اس کی کامیابی کے بعد اسے جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کروا دیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں