طالبان کے کابل پر قبضے کے ذمہ دار زلمے خلیل زاد ہیں : امراللہ صالح

06:31 PM, 26 Aug, 2021

کابل : افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح نے الزام لگایا ہے کہ  امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور پاکستان کابل پر طالبان کے قبضے کے ذمہ دار ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں اُنھوں نے کہا کہ پاکستان نے طالبان کے ذریعے امریکا کو بلیک میل کیا اور امریکا نے انخلا سے قبل افغان حکومت کو تیاری کرنے کا وقت نہیں دیا۔

امراللہ صالح کا کہنا تھا کہ امریکا نے راتوں رات افغان فوج کی فضائی حملوں کے ذریعے مدد کرنا بند کر دی۔

ہم اپنے سپاہیوں تک رسد نہیں پہنچا پائے جس کے باعث اُنھوں نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ واشنگٹن کبھی  اس سب سے بری الذمہ نہیں ہو سکے گا۔

مزیدخبریں