عماد وسیم کا کیریبین پریمیر لیگ میں جمیکا تلاواز کیساتھ معاہدہ ہو گیا

03:43 PM, 26 Aug, 2021

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم کا کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) 2021ءکیلئے جمیکا تلاواز کیساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ 
32 سالہ عماد وسیم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے این او سی ملنے کے بعد جلد ہی ویسٹ انڈیز روانہ ہو جائیں گے۔ وہ اس سے قبل 2016ءاور 2018ءمیں بھی جمیکا تلاواز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ 
دوسری جانب ابھرتے ہوئے فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریوٹس کی نمائندگی کریں گے۔ وہ قومی ٹیسٹ سکواڈ کے ساتھ پہلے سے ہی ویسٹ انڈیز میں موجود تھے اور یاسر شاہ کیساتھ اپنی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے جائیں گے۔ 
واضح رہے کہ آصف علی، وہاب ریاض، یاسر شاہ، اعظم خان، عثمان قادر، محمد عامر، محمد حفیظ، حیدر علی اور شعیب ملک بھی کیریبین پریمیر لیگ میں ان ایکشن نظر آئیں گے جو 26 اگست سے 15 ستمبر تک شیڈول ہے۔ 

مزیدخبریں