میری والدہ اکثر سیٹ پر میرے ساتھ ہوتیں ، ان کی پکائی سندھی بریانی سب کو پسند تھی، سنگیتا بجلانی

میری والدہ اکثر سیٹ پر میرے ساتھ ہوتیں ، ان کی پکائی سندھی بریانی سب کو پسند تھی، سنگیتا بجلانی

ممبئی : بھارتی اداکارہ سنگیتا بجلانی نے کہا ہے کہ میری شوٹنگز کے دوران اکثر میری والدہ سیٹ پر میرے ساتھ آیا کرتی تھیں ۔ آج کل کی اداکارائیں شائد یہ بات پسند نہیں کرتیں کہ ان کی والدہ ان کے ساتھ سیٹ پر آئیں لیکن میں اپنی والدہ کی موجود گی میں خود کو ایزی اور محفوظ تصور کرتی تھی۔ 

رئیلٹی شو سپر ڈانس فور میں شرکت کے موقع پر سنگیتا بجلانی کا کہنا تھا کہ میری والدہ سندھی بریانی بہت اچھی بنایا کرتی تھیں اور اکثر سیٹ پر موجود لوگ ان کی بنائی بریانی کی تعریف کیا کرتے  تھے ۔ 

سنگتیا بجلانی کا کہنا تھا کہ میری والدہ میری شوٹنگز کے دوران اکثر سیٹ پر میرے ساتھ ہوا کرتی تھیں ۔ ان کی وجہ سے مجھے اعتماد حاصل ہوتا تھا اور میں خود کو محفوظ تصور کرتی تھی ۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر کبھی میری والدہ میرے کام کے دوران کوئی رائے دیتی تھیں تو میں فلم پروڈیوسر کو بھی کہتی تھی کہ میں اپنی ماں کی رائے کو فالو کروں گی ۔ اکثر پروڈیوسر ز بھی میری والدہ کی رائے کو محترم سمجھتے تھے اور جب کبھی وہ میرے ساتھ سیٹ پر نہیں آتی  تھیں تو وہ ان کے بارے میں پوچھا کرتے تھے کہ وہ سیٹ پر کیوں نہیں آئیں ۔ 

یاد رہے کہ نوے کی دہائی میں سنگیتا بجلانی نے متعدد سپرہٹ فلموں میں کام کیا ۔