سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کو سفر سے قبل خصوصی ہدایات جاری کردیں

02:34 PM, 26 Aug, 2021

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد ملکی ایئرپورٹس سے متعلق بھی اہم ہدایت جاری کردی گئی۔

سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے تمام ملکی اور غیرملکی مسافروں کو واضح کردیا ہے کہ ویکسین کے بغیر کوئی بھی  شہری سعودی عرب کے کسی بھی ایئرپورٹ میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

السعودیہ کا کہنا ہے کہ مملکت کے ایئرپورٹس میں داخلے کی بنیادی شرط کورونا ویکسین ہے۔

ایئرلائن نے یہ بھی کہا کہ حکومتی پابندی کا تقاضا ہے کہ سعودی عرب کے ایئرپورٹس میں داخل ہونے کی بنیادی شرط کورونا ویکسین یافتہ ہونا ہے، مسافروں کو توکلنا ایپ کے ذریعے یہ ثابت کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی سول ایوی ایشن نے مخصوص ممالک پر عائد عارضی سفری پابندیوں میں نرمی کی ہے۔ ہدایت نامہ کے مطابق مکمل ویکسی نیشن والے افراد کو مملکت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے اقامہ ہولڈرز پر عارضی پابندی ختم کردی گئی۔

مزیدخبریں