جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کیخلاف بھارتی سازشیں، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

12:49 PM, 26 Aug, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کے خلاف بھارتی سازشوں کے معاملے پر آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فاقی وزراءاور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری شریک ہوں گے جبکہ وزیراعظم نے جی ایس پی پلس سٹیٹس دلانے والے گورنر پنجاب کو بھی اجلاس میں طلب کیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور یورپی ارکان پارلیمینٹ سے رابطوں کا بتائیں گے جو اب تک 50 سے زائد ارکان یورپی پارلیمینٹ سے رابطہ کر چکے ہیں ۔ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ بھارتی عزائم ناکام ہوں گے اور پاکستان جی ایس پی پلس سٹیٹس پر کامیاب ہو گا ۔ 

مزیدخبریں