لاہور: گاڑیاں اور موٹر سائیکل بنانے والے مشہور ادارے ہونڈا اٹلس نے اپنی بائیک سی ڈی 70 کا نیا ماڈل مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔ اس نئی بائیک کی قیمت چھیاسی ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم نے صارفین کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی بائیک میں 101 تبدیلیاں کی ہیں۔ اس میں انجن اور فریم کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس کا سٹیکر بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ہونڈا کی نئی سی ڈی 70 بائیک میں ہائی پرفارمنس انجن، ماحول دوست نشست اور سٹیکرز کی تبدیل کرکے اسے صارفین کی پسند کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اسی طرح اس کے فریم میں 58 جبکہ فریم کو 43 تبدیلیوں کیساتھ پیش کیا گیا ہے۔ سی ڈی 70 کے انجن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اس میں کرومیم نائٹرائڈز سے تیار کردہ رنگز استعمال کئے گئے ہیں۔
زیادہ حرارت کیخلاف مزاحمت کیلئے ائر کمپریشن ریشو کو بھی موٹر سائیکل کا حصہ بنایا گیا ہے۔ موٹر سائیکل کے کلچ فرکشن کو بہتر کرنے کیلئے نئی کلچ اسمبلی کو استعمال کیا گیا ہے۔
کالے رنگ کی سی ڈی 70 میں گرے، گولڈن اور پیلے رنگوں سے مزین سٹیکرز جبکہ سرخ رنگ کی بائیک میں گرے، پیلے اور سبز رنگ سے سجایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
نئی موٹر سائیکل کا وزن 82 کلوگرام جبکہ فور سٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن اس کی خاصیت ہے۔ اس کی ٹینکی میں ساڑھے آٹھ لیٹر پیٹرول بھروایا جا سکتا ہے جبکہ فور سپیڈ ٹرانسمیشن موڈز بھی اس میں موجود ہیں۔