صوبہ پنجاب میں کورونا دوبارہ پھیلنے لگا، روک تھام کیلئے سپیشل ایس او پیز جاری  

11:10 AM, 26 Aug, 2021

لاہور: پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ کورونا کیسز میں اضافہ کے پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے سپیشل ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1,516 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط ملحوظ خاطر رکھیں۔ صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 385,259 ہو گئی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 348,726 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 24,869 ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 10 اموات جبکہ صوبہ بھر میں 33 اموات رپورٹ ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 11,664 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21,504 ٹیسٹ کئے گئے۔ صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 6,684,087 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 584، راولپنڈی میں 229، ملتان میں 119، فیصل آباد، 94 کیسز، گوجرانوالہ میں 62، جھنگ میں 57، رحیم یار خان میں 56، میانوالی میں 37 اور سیالکوٹ میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ بہاولپور میں 32، ڈیرہ غازی خان میں 30، خوشاب میں 22، سرگودھا میں 21، خانیوال میں 15، مظفر گڑھ اور شیخوپورہ میں 11 اوکاڑہ میں 10، گجرات میں 8، قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی میں 7، بہاولنگر، چکوال، لودھراں اور ساہیوال میں 6، اٹک اور لیہ میں 5 پانچ جبکہ چنیوٹ، ننکانہ اور پاکپتن میں 4، بھکر، حافظ آباد، منڈی بہاء الدین اور نارووال میں بالترتیب 3 رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 7.0 ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں مثبت شرح 10.5 ریکارڑ کی گئی۔ راولپنڈی میں 8.9 اور ملتان میں 5.3 مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔ فیصل آباد میں 10.2 اور گوجرانوالہ میں 4.8 مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔

سیکرٹری سارہ اسلم کا مزید کہنا ہے کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پرہجوم اجتماعات سے مکمل اجتناب کریں۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ 18 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ تمام سینٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے 1033 پر رابطہ کریں۔

مزیدخبریں