پنجاب کے مختلف شہروں میں 9، 10 محرم کو موبائل فون سروس معطل کرنیکا فیصلہ

11:04 PM, 26 Aug, 2020

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں 9 اور 10 محرم الحرام کو سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزارت داخلہ نے لاہور، شیخو پورہ، راولپنڈی، جہلم، چنیوٹ، اوکاڑہ اور بہاول پور کی انتظامیہ سے اوقات کار مانگ لیے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نشاندہی کیے گئے شہروں کی ضلعی انتظامیہ اوقات کار اور علاقوں کا تعین کریں۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل سروس معطلی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل سروس معطلی کا دورانیہ مختلف شہروں کے لیے الگ الگ ہو گا۔

مزیدخبریں