ذلفی بخاری نے ریحام خان پر ہتک عزت کا مقدمہ کر دیا

04:29 PM, 26 Aug, 2020

لندن: ریحام خان کی پاکستانی ہوٹل روز ویلٹ کی فروخت سے متعلق متنازع ٹوئٹس پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے ریحام خان پر ہتک عزت کا مقدمہ کر دیا۔

مقدمے میں جس میں ذلفی بخاری نے ریحام خان سے معافی، الزامات کی واپسی اور ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذلفی بخاری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ریحام خان نے ٹوئٹس کے ذریعے مجھے بدنام کیا اور ساکھ کو نقصان پہنچایا، روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق کمیٹی میں پانچ افراد شامل تھے لیکن صرف مجھے نشانہ بنایا گیا، انصاف کے حصول کیلئے عدالت جانے پر مجبور ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریحام خان کو اپنے الزامات کے ثبوت عدالت میں پیش کرنا ہوں گے، مقدمہ آزادی رائے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔

ترجمان ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ ذلفی بخاری کی جانب سے دائر کیا گیا مقدمہ شروع ہونے میں 8 ماہ لگ جائیں گے۔

واضح رہے کہ ریحام خان نے ٹوئٹ میں الزام لگایا تھا کہ ہوٹل کی فروخت سے ذلفی بخاری کو فائدہ ہوگا۔

مزیدخبریں