اسلام آباد: ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید12 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار 267ہوگئی، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 193 تک پہنچ گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی )کے مطابق ملک بھر میں 2 لاکھ 78 ہزار 939 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد8 ہزار987 رہ گئی جبکہ 669مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔گذشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 24 ہزار 593 ٹیسٹ کیے گئے اور مجموعی طور پر25 لاکھ 12ہزار 337 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 676 ہوگئی ہے۔
پنجاب 96 ہزار466، خیبرپختونخوا میں 35ہزار831، اسلام آباد15 ہزار546، بلوچستان 12 ہزار 664، گلگت بلتستان 2 ہزار 745 اور آزادکشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 265 کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار193 اور سندھ میں 2 ہزار384 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار248، اسلام آباد 175، بلوچستان 141، گلگت بلتستان65 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 61 ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1920 وینٹی لیٹر ہیں اور کورونا کے 113 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پرہیں۔ ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں۔آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی کورونا مریض وینٹی لیٹرپرنہیں۔ اس وقت ایک ہزار97 کورونا مریض ملک بھر کے ہسپتا لوں میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے 9 ہزار 908 ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 214،اسلام آباد2 ہزار 832، خیبرپختونخوا2 ہزار727، بلوچستان471، گلگت بلتستان270 اور آزادکشمیرمیں 171 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔