میچ فکسنگ میں ملوث دوکھلاڑیوں پر تاحیات پابندی

11:41 PM, 26 Aug, 2019

دبئی :آئی سی سی ایک دفعہ پھر میچ فکسنگ سکینڈل میں ملوث پائے جانے والے ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگا دی ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ہانک کانگ کے دو کھلاڑیوں عرفان احمد اور ندیم احمد پرتاحیات پابندی لگادی ہے اور اب یہ دونوں کسی بھی طرح کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے،آئی سی سی کے مطابق تینوں کرکٹرز دوسال کے دوران میچ فکسنگ میں ملوث رہے۔ عرفان احمد آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی 9 شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جبکہ ندیم احمد نے تین شقوں کی خلاف ورزی کی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ہانگ کانگ کے تین کھلاڑیوں کو سزائیں سنادی ہیں،اینٹی کرپشن ٹریبونل نے حسیب احمد کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 5 سال کیلئے معطل کیا۔

مزیدخبریں