راولپنڈی :چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی جنرل سے ون آن ون ملاقات ہوئی ،ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بالخصوص تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سکیورٹی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات کے بعد دفاعی تعاون سے متعلق ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے ،پاکستان چین کے درمیان دفاعی اشتراک بڑھانے کے مواقع پر بھی بات چیت کی گئی،پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا عالمی فورمز پر کشمیر سمیت تمام ایشوز پر چین کی حمایت قابل تحسین ہے ۔
اس موقع پر چینی جنرل کا کہنا تھا چین پاکستان اور اس کی فوج کیساتھ اپنے آزمودہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ،انہوں نے کہا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،جی ایچ کیو آمد پر چینی وفد کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ،چینی جنرل نے یادگارہ شہدا پر حاضری اور پھول بھی چڑھائے ۔