اسلام آباد: اداکارہ اقراءعزیز نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ان کی پیدائش پر خوش نہیں تھیں۔
اداکارہ اقراءعزیز نےکہا کہ ان کی والدہ نے ان کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش پر ان کی والدہ خوش نہیں تھیں اور وہ ان کے جسمانی طور پر چھوٹے ہونے پر پریشان تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ نارمل ہو گئیں اور اب اقراءان کی سب سے لاڈلی بیٹی ہیں۔
اداکارہ کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ انہوں نے شوبزمیں اپنے کام کے ذریعے خود کو منواےا ہے اور ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے کام کی بہترین طور پر پیش کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہو کبھی بھی نہیں چاہیں گی کہ لوگ ان کی منگنی کو لے کر ان کی شادی متعلق بات کریں اس لئے وہ شادی کی ڈیٹ کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہیں گی۔