اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات کریں گے۔
Pm will address the Nation today on the issue of Kashmir
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 26, 2019
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ اور بھارتی فوج کی درندگی جاری ہے۔
بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کر رہی ہیں جس سے سینکڑوں کی تعداد میں کشمیری زخمی ہو چکے ہیں۔