انگلینڈ کا آسٹریلیا کو ہرا کر ایشیز سیریز میں شاندار کم بیک

انگلینڈ کا آسٹریلیا کو ہرا کر ایشیز سیریز میں شاندار کم بیک
کیپشن: image by Cricinfo

 لندن : میزبان ٹیم نے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کینگروز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 359 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔بین اسٹوک کی شاندار سینچری نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 4 اور نیتھن لائن نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کنگروز اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے  اور 179 رنز ہی بنائے تاہم گیند بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 67 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ، آسٹریلیا کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 246 رنز بنائے اور یوں میزبان انگلینڈ کو جیت کے لئے 359 رنز کا ہدف ملا۔

انگلینڈ کو کھیل کے آخری روز میچ جیتنے کے لیے 76 رنز کی ضرورت تھی جب آخری کھلاڑی جیک لیچ کریز پر آئے۔بین اسٹوک نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور آخری وقت تک کریز پر موجود رہے۔ انہوں نے انفرادی طور پر 135 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ہیڈنگلے ٹیسٹ کے بعد جاری ایشز سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی جبکہ دو میچز ابھی باقی ہیں۔ ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ ڈار ہوا۔

جاری سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 12 سے 16 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائے گا۔