ایشیا کرکٹ کپ،چار روزہ فٹنس کیمپ کے کھلاڑیوں کو طلب کر لیا گیا

02:18 PM, 26 Aug, 2018

ایبٹ آباد:ایشیا کپ کے بڑے محاذ کیلئے پاکستانی ٹیم نے مورچے سنبھال لئے ہیں اور آرمی سکول آف فزیکل اینڈ ٹریننگ سینٹر ایبٹ آباد میں چار روزہ فٹنس کیمپ کے کھلاڑیوں کو طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کرکٹ کپ کیلئے ایبٹ آباد میں لگائے جانے والے کیمپ کیلئے شعیب ملک اور عماد وسیم سی پی ایل چھوڑ کر نیشنل ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

فٹنس کیمپ کے لیے 26 پلیئرز کو طلب کیا گیا ہے ،سی پی ایل میں مصروف کھلاڑی شعیب ملک اور عماد وسیم بھی سکواڈ میں شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، امام الحق، بابر اعظم، سرفراز احمد، آصف علی ،شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد اصغر، محمد عامر، عثمان شنواری، محمد نواز، حارث سہیل، محمد حفیظ، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان، صاحبزادہ فرحان، شان مسعود، عثمان صلاح الدین، اسد شفیق، بلال آصف، راحت علی اور میر حمزہ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ یو اے ای میں 15 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا جبکہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا جوڑ 19 ستمبر کو پڑے گا ۔

مزیدخبریں