نیویارک: امریکی سینیٹر جان مکین 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، سینیٹر جان مکین کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جان مکین نے گزشتہ روز اپنے علاج سے روک دیا تھا۔ جان مکین 6 مرتبہ ایری زونا سے سینیٹر منتخب ہوئے۔ جان مکین2008 کے صدارتی انتخابات میں باراک اوباما کے حریف تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سینیٹر جان مکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جان مکین امریکی فضائیہ کے پائلٹ اور ویتنام میں جنگی قیدی بھی رہے۔