ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ ہیمامالنی اور اداکارہ دھرمیندر کی بیٹی ایشادیول کی گودبھرائی کی رسم میں مایہ ناز اداکارہ جیابچن بھارتی ہندو پنڈتوں پر برس پڑیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایشا دیول کی گود بھرائی کی رسم میں پوجا کے لیے آئے ہوئے پنڈتوں میں سے ایک پنڈت نے پوجا چھوڑ کر وہاں موجود اداکاروں کے ساتھ سیلفی لینی شروع کردی، پہلے تو جیا بچن نے پنڈت کی اس حرکت کو نظر انداز کیا لیکن جب ان سے برداشت نہ ہوا تو انہوں نے تقریب میں موجود لوگوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پنڈت کو ڈانٹنا شروع کردیا اور کہا ”آپ پوجا میں دھیان دیجئے“، جیا بچن کے چلانے سے پہلے تو تقریب میں موجود تمام لوگ حیرت زدہ رہ گئے بعد ازاں انہوں نے بھی اداکارہ کی تائید کی اور پنڈت کے عمل کی مذمت کی۔
اداکارہ جیا بچن ہندو پنڈتوں پر برس پڑیں
11:50 PM, 26 Aug, 2017