سعودی عرب میں افریقی باشندے کی7سالہ پاکستانی لڑکی کیساتھ زیادتی

10:09 PM, 26 Aug, 2017

جدہ: سعودی عر ب کے شہر طائف میں 7سالہ پاکستانی لڑکی کیساتھ زیادتی ، پویس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
طائف سعودی عرب کا وہ واحد علاقہ ہے جہاں بہت سے پاکستانی اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں۔ گزشتہ روز پہلے پولیس کو اطلاع کی گئی کہ ایک سات سالہ لڑکی قریبی گراسری سٹور پر گئی لیکن گھر واپس نہیں آئی۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی نے اپنی ما ں سے کچھ پیسے مانگے اور قریبی گراسر ی سٹور پر کھانے کی اشیاءلینے گئی اور واپس نہ آئی ۔ ہمسایوں کی اطلاع پر والدین کو خبر ہوئی کہ گھر کے پاس ہی لڑکی خون میں لت پت بے ہوش پڑی ہے اور اسکی حالت غیر ہے ۔لڑکی کوفورا کنگ عبدالعزیز ہسپتال لے جایا گیا ۔ لڑکی کی حالت ایسی نی تھی کہ وہ کچھ بتا سکتی لیکن کچھ عینی شاہدی کے مطابق انھوں نے کچھ دیر پہلے اس لڑکی کوایک افریقی باشندے کیساتھ جاتے دیکھا جس نے اس لڑکی کو چاکلیٹ بھی دی تھی تاہم ا س افریقی باشندے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں