قطر کا ایران سے تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ, امریکہ اور اماراتی حکام سیخ پا

09:19 PM, 26 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

تہران: امریکی اور اماراتی حکام قطر حکومت کی جانب سے ایران کیساتھ تعلقات بحال کرنے کے فیصلے پر سیخ پا ہوگئے ہیں۔

اماراتی وزیر خارجہ انور قرقاش نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ دوحہ نے ایران کیساتھ تعلقات بحال کرکے اپنی سفارتی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ اسی طرح امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے وال اسٹریٹ جرنل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ قطر نے واشنگٹن سے کہا ہے کہ یہ فیصلہ صرف اور صرف سعودی عرب سے ناراضگی کو ظاہر کرنے کیلئے کیا گیا ہے جبکہ دوحہ تہران کیساتھ روابط بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

ایک سوال پر کہا کہ کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ اس موضوع کے بارے میں تفصیلات جاننا چاہتے ہیں تاہم قطر اور ایران ہی آپ کے سوال کا بہتر جواب دے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں