ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے حال ہی میں ”انٹرئیر ڈیزائننگ“ کے نئے سٹور کا افتتاح کیا ۔ جس میں بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ مایہ ناز شخصیات نے شرکت کی۔ تاہم اس فلم میں بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور کو نہ دیکھا گیا، جس پر کہا جا رہا ہے کہ کرینہ کپور نے شرکت نہ کر کے شاہ رخ خان کی بے عزتی کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ شاہ رخ خان کے ساتھ 6 سال قبل فلم ”را ون“ کے سیٹ پر ہونے والی لڑائی ہے جسے کرینہ آج تک بھلا نہیں سکی ہیں۔دراصل فلم ”را ون“ کے سیٹ پر کرینہ کپور اور شاہ رخ خان کے درمیان کسی معاملے پر بحث ہوگئی تھی جس نے بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی شکل اختیار کرلی، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا، کرینہ اسی جھگڑے کے بعد سے شاہ رخ خان کے ساتھ کسی پروجیکٹ میں نظر نہیں آئیں اور نہ ہی انہوں نے گوری خان کے سٹور کی تقریب میں شرکت کی۔کرینہ کی عدم شرکت کے باعث کہا جارہا ہے کہ انہوں نے تقریب میں شریک نہ ہوکر شاہ رخ خان کی بے عزتی کی ہے۔