لاہور: سوشل ایوارڈ تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو جو سہولت مل رہی ہے اسے سیاسی بنایا جا رہا ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ حکومت کے وزیر بار بار اسپتال پر تنقید کرتے ہیں پتہ نہیں سیاسی مخالف شوکت خانم اسپتال پر کیوں حملہ آور ہیں۔ اسپتال میں کوئی مسئلہ ہے تو تحقیقات کرائیں لیکن سیاسی نقصان نہ پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ شوکت خانم میری فیکٹری نہیں ہے یہ ایک کینسر اسپتال ہے اور کینسر اسپتال میں گھپلا ہے تو تحقیقات کیوں نہیں کراتے؟۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے اسپتال کے اکاونٹس آن لائن ہیں جب بھی کوئی چاہیئے اس بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا آپ نے کینسر کے علاج کے لیے متبادل ادارے نہیں بنائے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نوازبھی کینسر کا علاج کرانے باہر گئی ہیں ان کے لیے دعا گو ہوں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں