عبدالقیوم جتوئی اور صاحبزادے کی پی ٹی آئی سے رابطوں کی اطلاعات

02:24 PM, 26 Aug, 2017

ملتان: میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار عبدالقیوم جتوئی اور ان کے صاحبزادے داؤد خان جتوئی الیکشن 2018ء سے قبل پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔ داؤد جتوئی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر مظفر گڑھ سے الیکشن لڑیں گے۔

تحریک انصاف جنوبی پنجاب تنظیم کے ایک عہدیدار نے بتایا سردار عبدالقیوم جتوئی اور ان کے بیٹے کی پی ٹی آئی سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قیوم جتوئی نے بہت پہلے رابطہ کر لیا تھا اور اب بھی پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں ہیں۔

ادھر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواضہ رضوان عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ سردار عبدلقیوم جتوئی اور ان کے صاحبزادے داؤد خان پیپلز پارٹی میں ہی رہیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں