نواز شریف کیلئے روزانہ 10 سیٹوں کی بکنگ، پی آئی اے کو لاکھوں کا نقصان

02:15 PM, 26 Aug, 2017

لاہور: میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے حکام کی سابق وزیر اعظم نواز شریف کیساتھ وفاداریوں کے باعث قومی ایئر لائنز کو روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہونے لگا۔ معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم کی کسی بھی وقت برطانیہ روانگی کے پیش نظر لاہور سے لندن اور مانچسٹر جانیوالی تمام پروازوں میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کے کہنے پر 10 سیٹیں ایڈوانس میں بُک کی جانے لگیں .

اس وجہ سے یہ نشستیں کینسل کرنے کے باعث لاکھوں روپے کانقصان ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں 3 نجی ایئر لائنز نے بھی 4 روز تک ایڈوانس سیٹیں رکھی تاہم مسلسل نقصان پر ایسا کرنے سے معذرت کر لی۔

یاد رہے نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کا لندن جانے کا امکان ہے جہاں انکی والدہ کلثوم نواز کا علاج جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں