اسلام آباد:سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی۔ذرائع کے مطابق سائوتھ ایسٹ ایشیاء مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے۔
آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگے ہیں اورفائبرآپٹیکل کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا۔آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثرہوئی ہے۔ پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع پی ٹی سی ایل کے مطابق مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے۔مشرقی سمت سے آنیوالی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔