صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں: شہریارآفریدی

09:00 PM, 26 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی  کاکہنا ہےکہ  صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام  میں  بات کرتےہوئے  شہریار آفریدی کاکہنا ہےکہ   صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ 

 شہریار آفریدی کا کہنا تھاکہ  یہ فارم 47 کے ذریعےایوان میں آگئے ہیں، عوام نےانہیں مسترد کردیاہے ۔ یہ ہم سے کیا مذاکرات کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، بدترین دھاندلی کے باوجود یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں، ان میں اخلاقی جرات ہے تو خود کہیں کہ ہمیں عوام نے ووٹ نہیں دیا، حکومت چھوڑ دیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ میرا لیڈر کوئی این آر او نہیں چاہتا، پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں۔ 


 میرے لیڈر کی پہلے دن سے خواہش تھی کہ انگیج کریں، میرا لیڈر انگیج کرنا چاہتا ہے لیکن کوئی رسپانس نہیں آتا، رسپانس آتا تو سب کوپتاچلتا، یہ ملک، فوج اور ادارے میرے ہیں، فوج سے مذاکرات ہوں گے اور بہت جلد ہوں گے۔

مزیدخبریں