کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے روزگار سکیم کا اعلان کردیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نوجوانوں کو کاروبار کے لیے وسائل فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس منصوبے کا نام گورنر انیشی ایٹو روزگار سکیم رکھا ہے، جو لوگ اپنا گھر نہیں لے سکتے ان کے لیے بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نوجوان کاروبار کے لیے مجوزہ منصوبے گورنر ہاؤس میں جمع کروائیں، منصوبوں کی منظوری کے بعد کاروبار کے لیے وسائل فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں نوجوان نوکری کرنے والے نہیں نوکری دینے والے بنیں، مخیر حضرات سے بھی درخواست ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں، روزگارسکیم میں ایک کروڑ روپے اپنی فیملی کی طرف سے ڈالتا ہوں۔