مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کمی ریکارڈ،15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ، 10  کی قیمتوں میں کمی

04:38 PM, 26 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:  مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد وشمار کے مطابق 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ، 10  کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 26.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دال ماش ، چینی، گڑ ، دال مونگ ، بکرے کا گوشت،بیف مہنگا ہوا۔


ادارہ شماریات کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر،پیاز ، آٹا،  انڈے، گھریلو سلنڈر  فی کلو میں کچھ کمی ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں