اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کی پابند سلاسل خواتین کے لیے ریلی نکالنا چاہتے ہیں اور یہ قیدی وین کے دروازے کھول کرکھڑےہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے کارکنان پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے، یہ لوگ قیدی وین کے دروازے کھول کر کھڑےہیں۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کی پابند سلاسل خواتین کے لیے ریلی نکالنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ تھا کہ احتجاج روکنے کے لیے لاہور میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج روکنے کے لیے پولیس کارکنوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔