آئیے! منفی قوتوں کو مسترد کریں، سوشل میڈیا ٹرالز ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے: آرمی چیف

آئیے! منفی قوتوں کو مسترد کریں، سوشل میڈیا ٹرالز ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے: آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرالز ہتوجہ پاکستان اور اُسکے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔ آئیے! ہم سب مل کر منفی قوتوں کو رد کریں۔ 

آرمی چیف  نے   Green Pakistan Initiative کانفرنس سے خطاب  میں کہا کہ  ہم سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں - انشاء اللّٰہ عوام کے تعاون اور سپورٹ سے، پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہونگی ۔ 

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں۔ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئیے، ہم سب ملکر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہی۔ 

انہوں نے کہا کہ انشاء اللّٰہ عوام کے تعاون اور سپورٹ سے، پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہونگی۔ 

مصنف کے بارے میں