لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایئر ایمبولینس منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس،ڈی جی ریسکیو سروسزاور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوایئر ایمبولینس سروس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائر کار کو مزید وسعت دی جائے گی۔ انسانی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں،تمام تر وسائل صوبے کی عوام پر خرچ کریں گے۔ایئر ایمبولینس سروس کو دیگر صوبوں میں بھی ایمرجنسی کی صورت میں مدد کے لئے فراہم کیا جائے گا۔دوردراز علاقوں میں حادثہ کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی۔
ایمرجنسی کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس مہیاہوگی۔ایئر ایمبولینس سروس کو دیگر صوبوں میں ایمرجنسی کی صورت میں مدد کے لئے فراہم کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس،ڈی جی ریسکیو سروسزاور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.
واضح رہے کہ اجلاس میں مریم نواز نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی، اس معاملے پر ملک بھر میں بحث و مباحثہ جاری ہے، سوشل میڈیا پر ایک طرف کچھ لوگوں کی جانب سے ان کی تعریف کی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف وردی پہننے پر وہ تنقید کی زد میں بھی ہیں۔