لاہور: نوازشریف کا پارٹی پر گرفت مضبوط کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 11مئی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی کے صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ شہبازشریف وزارت عظمی کی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی عہدہ سے رضاکارانہ الگ ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کا پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ کے لئے مضبوط بیانیہ دینے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ نئے بیانیہ کے لئے کام کر رہے ہیں، سعد رفیق، رانا ثناء اللہ حکومتی عہدے لینے سے معذرت کر چکے ہیں۔ سعد رفیق کو وزیراعظم کے مشیر برائے ریلوے کی پیشکش کی گئی جبکہ رانا ثناء کو پنجاب حکومت میں مشیر برائے قانون، داخلہ کی آفر کی گئی۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما پارٹی عہدوں اور تنظیمی معاملات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔