مہنگی مرغی ،حکومت کا چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنےکا فیصلہ

 مہنگی مرغی ،حکومت کا چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنےکا فیصلہ

لاہور:ملک بھر میں مہنگی مرغی پر قابو پانے کیلئے حکومت نے چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق سمری تیار کر کے منظوری کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی آسکتی ہے۔

ذرائع وزارت خوراک کے مطابق کوئی چیز ضرورت سے زائد ہو تب برآمد کی جاتی ہے، یہاں قلت ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں