افغان شہریوں کے غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجرا پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا  گرفتار

11:38 AM, 26 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر  گرفتار کر لیا گیا


ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔ 

ملزم نجیب اللہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس بلیو ایریا میں تعینات تھا،گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا۔ملزم نے افغان شہریوں کو 250000 روپے فی کس کے عوض نادرا شناختی کارڈ جاری کئے


ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی گئی، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں