پاکستان خطے میں اہم ترین شراکت دار ہے ، تعاون جاری رکھیں گے، امریکا

10:39 AM, 26 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارا اہم ترین شراکت دار ہے اور پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل  نے پریس کانفرنس   کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے ۔ حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سکیورٹی اور تجارتی شعبے میں خاص شراکت داری ہے ،پاکستان سے مضبوط رشتہ ہے ،اور اسے مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر خزانہ دورے کے دوران محکمہ خارجہ کے ارکان سے مشاورت کیلئے ملے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا ہے کہ جمہوریت میں ایک آزاد پریس کا لازمی کردار ہے، ہم باقاعدگی سے پریس کے سوالات کا سامنا کرتے ہیں، سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے۔

مزیدخبریں