لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اس بار اسلام آباد پر حملہ کیا تو بطور حکمران واپس نہیں جائیں گے۔
خواجہ سعد رفیق نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کی اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ماضی میں بھی وفاق پر حملے کرتی رہی ہے۔
وزیر اعلٰی کے پی کی جانب سے اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ھے-
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 26, 2024
اسلام آباد پر قبضے کیلئے PTI کی KPK حکومت ماضی میں بھی وفاق پر حملے کرتی رھی نتیجہ انتشار نفرت اور معاشی تباھی میں بڑھاوے کے سوا کچھ نہ نکلا -
صوبے کے عوام کی خدمت کرنیکی بجاۓ یہ انتشاری اس بار بھی…
انہوں نے کہا کہ اس بار اسلام آباد پر چڑھائی اور قبضہ کرنے آۓ توبطورحکمران واپس جاناممکن نہیں ہوگا۔ گھیراؤ جلاؤ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست چل سکتی ہے نہ فاشسٹ رویہ برداشت کیا جائے گا۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ایک اور 9مئی کرنے کےبجائے اپنی لمبی زبانیں اور ہاتھ پاؤں لپیٹ کر عقل کا استعمال کرو۔