مبینہ دھاندلی، پی ٹی آئی کارکن آج نماز جمعہ کے بعد احتجاج کریں گے

مبینہ دھاندلی، پی ٹی آئی کارکن آج نماز جمعہ کے بعد احتجاج کریں گے

لاہور : پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کی ہدایت پر آج ملک بھر میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کرے گی۔ 


تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے جمعہ کی نماز کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ 


بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر احتجاج کی کال دی گئی ہے۔  پنجاب کے تمام صوبائی حلقوں میں احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔ لاہور میں 30 مقامات پر احتجاج کیا جائے گا۔ 


پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اکبر چوک سے کوٹ لکھپت سٹیشن تک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔ صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز احتجاج کی قیادت کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں