بی آر ٹی کا مالی خسارہ 5 ارب ہوگیا، کرایہ 10 روپے بڑھانے کا فیصلہ 

10:20 AM, 26 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : بی آر ٹی پشاور کا سالانہ مالی خسارہ 5 ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔ محکمہ خزانہ نے بی آر ٹی چلانے والی کمپنی ٹرانس پشاور کو تجویز دی ہے کہ بی آر ٹی کے کرایوں میں 5سے 10 روپے تک اضافہ  اور اضافی اخراجات ختم کیے جائیں۔ 

خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ  اگلے مالی سال کے دوران کرایہ میں اضافہ کرکے کرکے خسارہ دو سے ڈھائی ارب روپے تک لایا جائے گا ۔  بی آر ٹی پشاور کی کرایہ میں اضافہ کے علاوہ مختلف روٹس بالخصوص ایکسپرس روٹ کے کرائے میں  بھی رد و بدل کیا جائے گا ۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق بی آر ٹی پشاور کے ابتدائی ماڈل میں حکومت نے سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔  ابتدائی ماڈل کے تحت بی آر ٹی پشاور میں  روزانہ ساڑھے چار لاکھ تک  افراد سفر کریں گے۔  بی آر ٹی پشاور کے تمام مین اور فیڈر روٹس کی بسیں روزانہ 3 لاکھ تک سواریاں اٹھا رہی ہیں۔ 

مزیدخبریں