پٹرول کی قیمت میں 5 روپے کمی متوقع

09:45 AM, 26 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

 
 اسلام آباد: مسلسل دو مرتبہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں  ڈیزل، پٹرول سستا ہونے کا امکان ہے۔

انٹر نیشنل میڈیا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر107.16 ڈالر فی بیرل ، ڈیزل  4.30 ڈالر  کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں بھی پٹرول کی قیمت میں  5 روپے تک اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں