اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وہ ارکان قومی اسمبلی کے خیالات چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے باقی ججز کو خط کے ذریعے بتائیں گے۔
انہوں نے اجلاس کے دوران کہا کہ ملک ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے۔ انھوں نے خط لکھنے کی تجویز پر ایوان سے رائے لی اور اس پر ارکان نے ان کی حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ میں آج ہی کوشش کروں گا کہ آپ کے جذبات کی صحیح ترجمانی کرتے ہوئے خط لکھوں۔