تہران: طاقتور ایرانی عالم ، سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے والی ماہرین کی اسمبلی کے رکن آیت اللہ سلیمانی مسلح حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سرکاری میڈیا نے بتایا کہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی صبح مسلح حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ارنا نیوز ایجنسی نے ایک اہلکار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ حملہ ایران کے شمال میں ہوا۔