اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف پاکستان آنے کے بجائے سعودی عرب سے لندن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف عمرہ سعادت اور عید سعودی عرب میں گزارنے کے بعد واپس لندن روانہ ہوگئے۔
دوسری طرف چیف آرگنائزر مریم نواز بھی والد محترم میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ عمرہ اور عید گزار کر آج دوپہر میں سعودی عرب سے لاہور روانہ ہونگی۔