اسلام آباد : پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان عدالتی فیصلے کی روشنی میں آج قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ آج ہم اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
آفتاب صدیقی نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی ارکان اسلام آباد پہنچ گئے۔ عدالت نے ہمارے استعفے کالعدم کرتے ہوئے واپس اسمبلی بھیجا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ممبران اسمبلی اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے بھی ملاقات کریں گے۔سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر بحال 9 ممبران اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
عدالت کے حکم پر آفتاب صدیقی، عالمگیر خان، عطاء اللّٰہ، فہیم خان جالب، سیف الرحمٰن اور اسلم خان بحال ہوئے ہیں۔