لاہور : سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے نیب ٹیم نے ایک گھنٹہ پوچھ گچھ کی ہے۔ عثمان بزدار نے جوابات کیلئے دو مئی تک مہلت طلب کرلی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلی عثمان بزدار نیب ٹیم کو بیان ریکارڈ کروانے کے بعد واپس چلے گئے ہیں۔ عثمان بزدار سے نیب ٹیم نے ایک گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی۔عثمان بزدار نیب میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش ہوئے ۔
سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نیب کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹس کے بعد آج پیش ہوئے۔ نیب سابق وزیراعلی کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کر رہا ہے۔