عمران خان نے عدت میں شادی جنرل باجوہ کے کہنے پر کی؟ مریم اورنگزیب 

12:56 PM, 26 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ‏2018 میں حکومت باجوہ نے بنائی۔ عالمی سازش باجوہ نے کی، توشہ خانہ سے گھڑیاں باجوہ کے کہنے پہ چوری کیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اپنے ٹوئیٹر پیغام   میں کہا کہ   عدت میں شادی باجوہ کے کہنے پہ کی ، ملک ریاض سے ہیرے،زمینیں پنکی نے باجوہ کے کہنے پہ رشوت میں لیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک باجوہ کے کہنے پر روکا،معیشت تباہ، IMFمعاہدے کی خلاف ورزی باجوہ کے کہنے پر کی۔‏"میر جعفر"کو ایکسٹینشن اور دوسری ایکسٹینشن کی آفر باجوہ کے کہنے پہ دی۔بزدار اور پرویز الہیٰ کو وزیرِ اعلی باجوہ کے کہنے پہ لگایا۔

 وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ  پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں باجوہ کے کہنے پہ توڑیں۔تم صرف اپنی مرضی سے 55 روپے میں بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر کی سیر کرتے تھے؟ 

مزیدخبریں